5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بہاولپورمیں نہری پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف ریلی
جنگ نیوز -
بہاولپور . . . بہاولپور میں نہری پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف کسانوں نے موٹر سائیکلوں پر احتجاجی ریلی نکالی ۔۔تحصیل یزمان خصوصاً صحرائے چولستان کے کاشتکاروں نے یزمان سے موٹر سائیکلوں پر ریلی نکالی۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ دستیاب نہری پانی کی جو غیر منصفانہ تقسیم کی جارہی ہے اس کی منصفانہ تقسیم کی جائے اور خصوصاً نہروں کے آخری حصے پر موجود کاشتکاروں کو سیراب کرنے والے سالاری نہر میں پانی چھوڑا جائے۔ کسانوں کے اس احتجاجی ریلی میں خواتین نے بھی حصہ لیا۔ کسانوں نے احتجاجً ڈی پی او چوک بلاک کردیا اور مرد و خواتین نے سخت گرمی میں دھرنا جاری رکھا ہوا ہے۔تاہم مذاکرات کے لئے انتظامیہ کی جانب سے ڈی سی او بہاولپور ڈاکٹر نعیم رؤف اور محکمہ آبپاشی اور کسانوں کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات جاری ہے۔