5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ن لیگ کے ایم پی اے یاسر رضا نا اہل قرار
جنگ نیوز -
راولپنڈی . . . مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی یاسر رضا کو نا اہل قرار دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی راول پنڈی بنچ نے مسلم لیگ نون کے ایم پی اے یاسررضا کی تعلیمی اہلیت کے خلاف مقدمہ کی سماعت مکمل گذشتہ روز مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ ہائی کورٹ بنچ کے جسٹس خواجہ امتیاز احمد نے یاسررضا کی انٹرمیڈیٹ کی سند کے خلاف ان کے سیاسی مخالف کی طرف سے اشتیاق مرزا کے دائر مقدمہ کی سماعت کی تھی۔ ان کی تعلیمی اہلیت کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ یاسررضا کی انٹرمیڈیٹ کی سند غلط ہے کیونکہ ان کی جگہ کسی اور امیدوار نے امتحان دیا تھا۔عدالت نے حلقہ پی پی 13میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا ہے۔ یاسررضا ، راول پنڈی کے حلقہ پی پی تیرہ سے منتخب ہوئے تھے۔