تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

دہشت گردی کے واقعات میں افغانی اور پاکستانی طالبان ملوث ہیں،نوید ملک

جنگ نیوز -
پشاور . . . خیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل آف پولیس ملک نوید خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں القاعدہ کے علاوہ افغانی اور پاکستانی طالبان ملوث ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وسائل کی کمی کے باوجود خیبر پختونخوا پولیس نے لازوال قربا نیاں دی ہیں۔ وہ پشاور میں میڈ یا کو بریفنگ دے رہے تھے۔ ملک نوید کا کہنا تھا کہ پاک فوج، خیبر پختون خوا پولیس کی قربانیوں نے دہشت گردوں کو بھاگنے پر مجبورکر دیا ہے۔لیکن جب تک صوبے میں ایک بھی دہشت گرد موجود ہے پولیس کے جوان کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 2009 میں 58 پولیس افسر اور اہل کار شہید ہوئے۔ جبکہ 2010 میں 201 پولیس اہل کاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2009 میں 229 اور 2010 میں 94 شدت پسند مارے گئے۔ ملک نوید کا کہنا تھا کہ عوام کے بھرپور تعاون نے بھی پولیس کا حوصلہ بڑھایا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بعض عناصر سازو سامان کی خریدو فروخت کے حوالے سے بد گمانیاں پیدا کر رہے ہیں۔ پولیس کے لئے خریدے جانے والے سامان میں کسی قسم کی کوئی بے ضابطگی نہیں ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.