تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اورکزئی میں فورسز کی کارروائی،21شدت پسند ہلاک،17زخمی

جنگ نیوز -
پارہ چنار . . . اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 21 شدت پسند ہلاک اور 17زخمی ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کا شد ت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔آج کی جانے والی تازہ کارروائی میں 21 شدت پسندہلاک اور 17 زخمی ہوگئے ۔کارروائی میں سات سے زاید ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے دوسری جانب ہنگو کے علاقے تورااڑی میں سرچ آپریشن کے دوران نو شدت پسند وں کو گرفتارکرلیاگیاہے اور تحققیات کے لئے نامعلوم مقام پر متنقل کردیاگیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.