5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
طلاق کے معاملے پر لکھنو میں2خواتین نے مفتیوں کو پیٹ ڈالا
جنگ نیوز -
لکھنو . . . بھارت کے شہر لکھنو میں طلاق کے معاملہ پر خواتین نے ایک مدرسے میں گھس کر دو مفتیوں کو پیٹ ڈالا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق طلاق کے معاملہ پر مرد اور خواتین کی رضامندی ہونا ضروری ہوتا ہے لیکن ایک مدرسے کے مفیتوں نے مرد کے ملی بھگت سے طلاق ہونے کا سرٹیفیکیٹ جاری کردیا جس پر تین خواتین نے مدرسے میں داخل ہوکر دو مفتیوں اور ان کے ایک ساتھی کی پٹائی کردی، مدرسے میں خواتین نے الزام لگایا کہ طلاق کے معاملہ پر ان سے پوچھا بھی نہیں گیا اور طلاق کا سرٹیفیکیٹ جاری کردیا گیا۔