5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، پیٹرول1.9روپے سستا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔اوگرا ترجمان کے مطابق پٹرول1روپے9 پیسے سستا کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت67 روپے95 پیسیمقرر کی گئی۔اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے14 پیسے کی کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت71 روپے اور98 پیسے ہو گی ۔ترجمان کے مطابق مٹی کے تیل میں11پیسے کے بعد نئی قیمت65 روپے38 پیسے ہو گی۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں95 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت61 روپے اور66 پیسے فی لیٹر ہو گی ۔ایچ او بی سی کی قیمت میں ایک روپے43 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد80 روپے ،61 پیسے فی لیٹر ہو گی ۔