تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

161ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی نقول واپس بھیج دیں،چیئرمین ایچ ای سی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چئیرمین ڈاکٹرجاوید لغاری نے کہا ہے کہ161ارکان پارلے منٹ کی تعلیمی ڈگریوں کی نقول ناقابل فہم ہونے پر الیکشن کمیشن کو واپس بھیج دی ہیں،وزیر اعظم سیکریٹریٹ اسلام آبادمیں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے ڈاکٹر جاوید لغاری نے کہاکہ36 ارکان پارلے منٹ ایسے جنہوں نے بیرون ملک سے تعلیم حاصل کی ہے ان کی تعلیمی ڈگریوں کی بیرون ملک سے تصدیق کرائی جارہی ہے، چیئرمین ایچ ای سے نے کہا کہ جن اراکین کی ڈگریوں کی نقول ناقابل فہم تھیں انہیں واپس الیکشن کمیشن کو بھجوایا گیا انہوں نے کہاکہ تمام ارکان پارلے منٹ کی اندرون ملک ڈگریوں کی تصدیق کے لئے متعلقہ یونیورسٹیوں کو15 روز دیئے گئے ہیں جوں ہی رپورٹ آئے گی قائمہ کمیٹی تعلیم کو بھیج دیں گے انہوں نے کہاکہ میٹرک سے ہائیر ایجوکیشن تک تمام ڈگریوں کی جانچ کی جارہی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.