تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سکھر:پولیس تشدد ،ناک میں نکیل ڈالنے کے واقع کیسماعت ملتوی

جنگ نیوز -
سکھر… تھانہ صالح پٹ میں عبدالجبار سجن پر پولیس تشدد اور ناک میں نکیل ڈالنے کے واقع کی سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں سماعت7 جولائی تک ملتوی ہوگئی ہے۔ سترہ مئی کوسکھرکے نواحی علاقے منڈوڈیرو کے رہائشی عبدالجبار سجن پر صالح پٹ پولیس کے تشدد اور اس کی ناک میں نکیل ڈالے جانے کے کیس کی سما عت آج ہوئی۔ جسٹس بھجن داس اور جسٹس امام بخش پر مشتملبینچ میں ڈی پی او سکھر اعتزاز احمد گورایا پیش ہو ئے ۔انہوں نے اپنے بیان میں بتایاکہ ملوث ایس ایچ او خیر محمد سمیجو کو معطل کر کے اسے شوکاز نوٹس دیا گیا ہے جس کا جواب ایس ایچ او 2 جولائی کو پیش کر ے گا ۔جس کے بعد اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جا ئے گی۔ عدالت نے ڈی پی او سکھر کو حکم دیا کے وہ اس حوالے سے مکمل کاروائی کے بعد رپورٹ 7 جولائی کو پیش کرے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.