تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

رکن پارلیمنٹ کی ایک سند جعلی ہونے پر تمام ڈگریاں مشکو ک تصور ہونگی،جاوید لغاری

جنگ نیوز -
اسلام آباد… ہائیرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر جاوید لغاری نے کہا کہ اگر کسی رکن پارلیمنٹ کی ایک بھی سند جعلی ہوئی تو اس کی تمام ڈگریاں مشکوک تصور کی جائیں گی ۔ اسلام آباد میں جیو نیوسے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ رحمان ملک اور بابر اعوان سمیت تمام وزرا اور ارکان پارلیمنٹ کی تعلیمی اسناد کی پڑتال کرائی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ 161 پارلیمینٹرینز کی اسناد کی کاپیاں مخدوش حالت میں ہونے کے باعث الیکشن کمیشن کو لوٹا دی گئی ہیں، کیونکہ اگرہمارے پاس اصلی حالت میں یہ ڈگریاں ہوتیں تو تین سے چاردن میں تصدیق مکمل کرلیتے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.