تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پنجاب رانا مقبول کو سندھ پولیس کے حوالے کرے،ایاز سومرو

جنگ نیوز -
کراچی…وزیر قانون سندھ ایاز سومرو نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پنجاب عدالتی احکامات کے مطابق سابق آئی جی سندھ رانا مقبول کو سندھ پولیس کے حوالے کرے تاکہ ان پر زرداری تشدد کیس چلایا جاسکے ۔کمیٹی روم سندھ اسمبلی کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایاز سومرو کا کہنا تھا کہ کہ یہ بڑا ظلم ہے کہ ایک کریمنل کیس میں مفرور شخص کو پنجاب کا سیکرٹری پراسیکیوشن مقرر کردیا گیا ہے۔ایاز سومرونے کہا کہ حکومت بار کونسلوں اور ایسوسی ایشنوں کو امداد فراہم کرتی رہے گی جن لوگوں کو اعتراض ہے انہیں گزشتہ تین سال میں بار کے فنڈ کھانے کا موقع نہیں ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق سینیٹر سیف الرحمن،انکے بھائی مجیب الرحمن اور دیگر ملزمان کو پاکستان لانے کیلئے انٹرپول سے رابطہ کیا جارہا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.