تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بالائی علاقوں میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسلام آباد سمیت پنجاب اور کشمیر میں پری مون سون بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے آج دوسرے روز بھی جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور،فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان،مالاکنڈ ہزارہ ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے بارش کے باعث ملک کے اکثر علاقوں میں گرمی کے شدت میں کمی رکارڈ کی گئی۔ آج ملک کے مختلف حصوں میں موسم ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش ڈی جی خان میں 51ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی۔ نورپور تھل30، جھنگ17،سرگودھا12،منڈی بہاوالدین8،بنوں اور سیالکوٹ7، مری اور جہلم5،راولپنڈی اور جوہرآباد4،ہنزہ اور گلگت میں 3 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.