5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جمہوریت میں نوازشریف جتنا سخت بولنا چاہیں بول سکتے ہیں، رحمان ملک
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت ہے نوازشریف جتنا سخت بولنا چاہتے ہیں بول سکتے ہیں اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ حکومت پر تعمیری تنقید ہونی چاہیے، امیدہے کہ میاں نواز شریف میثاق جمہوریت کو مدنظر رکھیں گے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ طالبان ہتھیار پھینکیں تو ان سے بات چیت ہو سکتی ہے، ایک ہاتھ میں ہتھیار پکڑ کر مذاکرات نہیں ہو سکتے،ملک میں سیکورٹی کی صورت حال بہتر ہے،پولیس کی استعداد کار میں بہتری لانا چاہتے ہیں۔