تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پاک چین ایٹمی معاہدہ، بھارتی اعتراضات بلا جوازہیں، دفترخارجہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ترجمان دفترخارجہ نے کہاہے کہ پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات سے ڈرامائی تبدیلی نہیں آئے گی تاہم اعتمادکافقدان کم ہوگا، پاک چین ایٹمی معاہدے پر بھارتی اعتراضات کاکوئی جواز نہیں، انہوں نے آزادکشمیرمیں دہشت گردکیمپوں کی موجودگی سے متعلق بھارتی آرمی چیف کے بیان کوبے بنیادقراردیتے ہوئے کہاکہ یہ بیان ان کی روایتی سوچ کا مظہرہے۔ اسلام آبادمیں جیونیوزکے نمائندے فیاض راجاسے بات چیت میں ترجمان دفتر خارجہ عبدالباسط کاکہناتھاکہ بھارت جانتا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر کرنا اس کی بھی ضرورت ہے، پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات میں پانی اور کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات ہوگی ، بہت سی چیزیں طیہوچکی ہیں، صرف عمل درآمدباقی ہے۔ایک سوال کے جواب میں دفترخارجہ کے ترجمان کاکہناتھاکہ اگر بھارت کے پاس پاکستان میں دہشت گردی نیٹ ورک کی معلومات ہیں تواس کاتبادلہ پاکستان کے ساتھ کرے۔ انہوں نے کہاکہ پاک چین ایٹمی معاہدے پر بھارتی اعتراضات کاکوئی جواز نہیں ، امریکا نے سرکاری طور پر ایران گیس پائپ لائن معاہدے پر اعتراضات نہیں کیئے اوراس حوالے سے پاکستان پر کوئی دباو نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ طالبان کے ساتھ مفاہمتی عمل میں بنیادی کردار افغان حکومت کاہوناچاہئے،پاکستان کا کردار بھی اہم ہے لیکن یہ کرداربھی افغانستان کی مرضی سے اداکرناچاہتے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.