5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لاہور:وزیراعظم گیلانی کی اہلیہ طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل
جنگ نیوز -
لاہور ... وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی اہلیہ کوطبیعت خراب ہونے پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا معمولی آپریشن ہوا ۔اسپتال ذرائع کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی اہلیہ فوزیہ گیلانی کی بدھ کی رات کو طبیعت خراب ہوگئی جس پر انہیں فوری طور پرمقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز پر مشتمل ایک ٹیم نے ان کا معائنہ کیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق فوزیہ گیلانی کومعمولی سرجری اور کچھ دیر اسپتال میں رکھنے کے بعد گھرمنتقل کردیا گیا۔