تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اسرائیلی وزیراعظم کی محمود عباس کوبراہ راست مذاکرات کی پیشکش

جنگ نیوز -
مقبوضہ بیت المقدس ... اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی پیش کش کی ۔ ان کا کہنا ہے کہ صدر عباس مقبوضہ بیت المقدس آئیں تو وہ رام اللہ جانے کو تیار ہیں۔یہ بات انہوں نے مشرق وسطیٰ کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی جارچ مچل کے ساتھ مقبوضہ بیت المقدس میں ملاقات کے بعد کہی۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے امید ظاہر کی انکی صدر باراک اوباما سے مجوزہ ملاقات اس بات پر مرکوز ہوگی کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان براہ راست مذاکرات کا آغازکس طرح ممکن بنایاجائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.