5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اسکردو : حسین آباد کے ایک گھر میں آتشزدگی ،تین بچے جاں بحق
جنگ نیوز -
اسکردو ... اسکردو کے گاؤں حسین آباد میں گھر میں آگ لگنے سے تین بچے جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق حسین آباد کے رہائشی پولیس اہلکارکے اہلخانہ لوڈشیڈنگ کے باعث موم بتی جلا کرسوئے ہوئے تھے کہ اس دوران موم بتی گرنے سے گھرمیں آگ لگ گئی۔مقامی افراد نے گھر سے پانچ خواتین کو نکال لیاجبکہ آگ سے جھلس کردوبچے اور ایک آٹھ سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔تاہم کچھ ہی دیر بعد فائربریگیڈ کے عملے نے موقع پرپہنچ کر آگ پرقابو پالیا۔