5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
برازیل کے مشہور مجسمے کرائسٹ دا ری ڈِیمر نمائش کیلئے پیش
جنگ نیوز -
برازیلیا ... برازیل کے مشہور مجسمے کرائسٹ دا ری ڈِیمر کو چار ماہ کی مرمت اور تزئین و آرائش کے بعد نمائش کیلئے پیش کردیاگیا ہے ۔جدید دنیا کے سات عجائبات میں شامل ایک سو تیس فٹ اونچے مجسمے کو نئے لائٹنگ سسٹم کے ذریعے سبز اور زرد رنگ دیا گیا ہے۔ جو اگلے ہفتے تک اسی طرح رہے گا۔ کرائسٹ دا ری ڈیمر کی مرمت اور تزئین و آرائش پر انتالیس لاکھ ڈالر لاگت آئی ہے۔ اسے مارچ میں شدید بارشوں کے بعد بند کردیا گیا تھا۔ مجسمہ، جو انیس سو اکتیس میں مکمل ہوا تھا، دو ہزار تین سو فٹ بلند پہاڑی کی چوٹی پر نصب ہے۔