5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پشاور میں فائرنگ، سابق یوسی ناظم قتل،بیٹا زخمی
جنگ نیوز -
پشاور میں فائرنگ، سابق یوسی ناظم قتل،بیٹا زخمی
پشاور…پشاور میں نامعلوم مسلح افراد نے سابق یونین کونسل ناظم آصف خان کو قتل اور ان کے بیٹے کو زخمی کر دیا۔پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے خزانہ میں نامعلوم مسلح افراد نے سابق یو سی ناظم آصف خان کے گھر پر حملہ کر دیا۔ اور فائرنگ کر کے آصف خان کو قتل اور ان کے بیٹے ناصر کو زخمی کر دیا۔ زخمی کو طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔ جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔