تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

لاہورمیں غزل فیسٹیول ،گلوکاروں نے شائقین کے دل موہ لئے

جنگ نیوز -
لاہورمیں غزل فیسٹیول ،گلوکاروں نے شائقین کے دل موہ لئے

لاہور…لاہورمیں دوروزہ غزل فیسٹیول کے آخری روز آٹھ گلوکاروں نے پرفارم کیا،جن کی پرفارمنس نے شائقین کے دل موہ لئے۔الحمراآرٹ کونسل کے زیراہتمام ہونے والے فیسٹیول کے آخری روز گلوکارہ راحت ملتانیکر نے خوبصورت غزلیں سنائیں جن پرشائقین نے دل کھول کرداد دی،ان کے بعد شہنشاہ غزل مہدی حسن کے صاحبزادے آصف مہدی حسن نے اپنے والد کی گائی ہوئی غزلیں سنا کر خوب داد سمیٹی۔گلوکارہ سائرہ نسیم نے ملکہ ترنم نور جہاں کی گائی ہوئی غزلوں کے علاوہ اپنی غزل بھی پیش کی جسے بہت سراہا گیا۔شام چوراسی گھرانے کے گائیک شفقت سلامت علی نے اپنے والد استاد سلامت علی خان کا گایا ہوا کلام سنایا، غزل فیسٹیول کے آخری روزعدیل برکی،شجاعت بوبی اورمحسن شوکت علی نے بھی پرفارم کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.