تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

لاہور :گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ماں بیٹا زخمی

جنگ نیوز -
لاہور :گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ماں بیٹا زخمی

لاہور…لاہور کے علاقے شاد باغ میں گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ماں بیٹا شدید زخمی ہوگئے۔ایدھی ذرائع کے مطابق شاد باغ تاجپورہ چوک کے نزدیک چمڑہ منڈی کی جانب سے آنے والی تیز رفتار مہران گاڑی نے سامنے سے آنے والی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس پرموٹر سائیکل پر ماں بیٹا شدید زخمی ہوگئے جنہیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے میواسپتال پہنچایا گیا جہاں ماں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق مہران گاڑی کا ڈرائیور شاد باغ کے علاقے میں ہی پہلے ہی ایک معمر بزرگ کو تیز رفتاری کے باعث زخمی کرکے بھاگا تھا جسے مقامی لوگوں نے پکڑنے کی کوشش بھی کی لیکن ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم تاجپورہ چوک میں اپنی تیز رفتاری کے باعث اس نے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.