5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لاہور: زیادتی کے ملزموں کی عدم گرفتاری پر لواحقین کا احتجاج
جنگ نیوز -
لاہور: زیادتی کے ملزموں کی عدم گرفتاری پر لواحقین کا احتجاج
قصور…قصورکے نواحی گاؤں الٰہ آباد میں لڑکی سے زیادتی کے ملزموں کی عدم گرفتاری پر لواحقین نے لاہور میں احتجاج کیا ۔مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی،شرکانے بتایا کہ الہٰ آباد میں چند افراد نے17 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا،پولیس نے اقبال وغیرہ کے خلاف مقدمہ تو درج کر لیا،مگر کئی دن گزرنے کے باوجود ابھی تک ملزموں کو گرفتار نہیں کر سکی،انہوں نے تفتیشی پر جانبداری کا الزام عائد کیا اور اعلیٰ حکام سے ملزموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔