5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
قصور: ضلعی انتظامیہ کی دہشتگردی کے واقعات سے نمٹنے کیلئے ریہرسل
جنگ نیوز -
قصور: ضلعی انتظامیہ کی دہشتگردی کے واقعات سے نمٹنے کیلئے ریہرسل
قصور…قصورمیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بم دھماکوں اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ریہرسل کی گئی جس میں پولیس ،ریسکیو،فائربریگیڈ اور سول ڈیفنس کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ڈی پی او قصور گوہر نفیس کے مطابق اس ریہرسل کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال میں انسانی جانوں کے ضیاع اور زخمی ہونے والوں کو فوری بطی امداد پہنچانا ہے۔ ڈی سی او کے مطابق بدھ کی صبح نوبجے وائرلیس کنٹرول کے ذریعے ایک ہنگامی پیغام چلایا گیا کہ بلدیہ چوک قصور میں بم دھماکا ہوا ہے،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوڈبل ون ڈبل ٹو ،ایلیٹ فورس،طبی عملہ ،پولیس،اور دیگر ادارے موقع پر پہنچے۔ جنہوں نے موقع پر پہنچ کر وہاں پیدا کی گئی صورتحال کے مطابق اسے ہینڈل کیا۔ ڈی سی او کا کہنا ہے کہ ایسی مزید ریہرسل مستقبل میں بھی کی جائیں گی۔