5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی سے پنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی بوگی میں آتشزدگی
جنگ نیوز -
کراچی…خورشید عباسی…کراچی سے پنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی ایک بوگی میں لانڈھی اسٹیشن پر آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کے بعد ٹرین کو لانڈھی اسٹیشن پر روک لیا گیا اور آگ بھجانے کی کوششیں شروع کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق آگ انجن سے متصل بوگی کے جنریٹر میں لگی جو پھیل گئی۔ تا حال کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔