تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جمہوریہ چیک کے باشندے مائیکل جیکسن کا مجسمہ نصب کرنے کے مخالف

جنگ نیوز -
پراگ…سی ایم ڈی…جمہوریہ چیک کے باشندوں نے دارالحکومت پراگ کے Letna Park میں آنجہانی پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کا مجسمے نصب کرنے کے منصوبے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پاپ اسٹار کا جمہوریہ چیک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔پراگ کی شہری انتظامیہ نے مائیکل کے مداحوں کے مطالبہ پر گزشتہ روز Letna Park جہاں پاپ اسٹار نے 1996میں پرفارم کیا تھا، کے مقام پر مائیکل جیکسن کے 6 فٹ طویل کانسی کا مجسمہ نصب کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔ اس مجسمے کو 29اگست کو مائیکل کی 52ویں سالگرہ پر نصب کرنے کا منصوبہ بنا گیا ہے ۔شہری انتظامیہ کے اس فیصلے پر ہزاروں چیک باشندوں نے اپنے شدید غم و غصہ کا اظہا رکیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.