5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنا صحت کے لیے بیحد مفید ہے،تحقیق
جنگ نیوز -
ہیرس برگ…سی ایم ڈی…امریکی ریاست پینسلوانیا کی University of Pennsylvaniaکے سائنسی محقیقن نے اپنے حالیہ مطالعے سے انکشاف کیا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنا صحت کے لیے بیحد مفید ہے۔ماہرین کے مطابق اپنی ذاتی اور پُر تعیش سہولتوں سے آراستہ گاڑیوں کے استعمال کے بجائے عوامی ذرائع آمد و رفت کو استعمال کرنے کے بیشمار فوائد ہوسکتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرینوں،ٹررام اور بسوں کے ذریعے آمد و رفت کو روزمرہ معمول بنانے سے ناصرف جسمانی ورزش ہوتی ہے بلکہ اس سے موٹاپے کی سطح میں غیر معمولی کمی واقع ہوگی اورسالانہ کم از کم چھ پونڈ تک وزن باآسانی گھٹایا جاسکے گا۔اگر یہی تحقیق پاکستان جیسے ملک میں کی جاتی تو یہاں شاید کے امراء جنہیں اپنی پُرتعیش گاڑیوں کے شاہی قافلے لیکر گزرنے پر بڑا فخر محسوس ہوتا ہے کچھ ہوش کے ناخن لے لیتے۔