تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف چوتھا ون ڈے78رنز سے جیت لیا

جنگ نیوز -
اوول…آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف مسلسل تین شکستوں کے بعد چوتھا ایک روزہ میچ 78 رنز سے جیت لیا۔اوول میں انگلینڈ نے ٹاس جیتا اور مہمان ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان رکی پونٹنگ اور نائب کپتان مائیکل کلارک کی نروس نائنٹیز اننگز کی بدولت مقررہ اوورز میں پانچ وکٹ پر 290 رنز بنائے۔رکی پونٹنگ 92 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور مائیکل کلارک ناٹ آؤٹ رہنے کے باوجود صرف ایک رنز کی کمی سے سنچری مکمل نہ کر سکے۔ جواب میں میزبان انگلینڈ کی بیٹنگ اس مرتبہ ناکام رہی اور پوری ٹیم 212رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ مائیکل یارڈی 57رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ان فارم اوئن مورگن نے 47 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کی جانب سے رائن ہیرس نے 32 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ابھی بھی میزبان انگلینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1۔3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.