تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

گلف آف میکسیکو میں آنے والا طوفان ’ایلکس‘ کیٹیگری ٹو میں داخل

جنگ نیوز -
میٹا مورس…گلف آف میکسیکو میں آنے والا طوفان ایلکس کیٹیگری دوم میں داخل ہو گیا ہے۔ٹیکساس میں 100کلو میٹر کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں سے میٹا مورس کے شہر میں صورتحال انتہائی سنگین ہے، جبکہ طوفان کی وجہ سے آئل اسپل پروجیکٹ میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔جنوبی ٹیکساس کے شہر مانٹیری میں شدید بارشوں کے بعد ہائی ویز پر سیلاب آگیا ہے اور ٹرانسپورٹ بری طرح متا ثر ہو ئی ہے۔حکام نے ساحلی علاقوں کے نزدیک رہنے والے افراد سے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد نقل مکانی کرلیں۔ٹیکساس میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈھائی ہزار سے زائد ملٹری کو بھیجا گیا ہے، نیز ٹیکساس کے جنوبی ساحل کے لیے طوفان کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.