تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

برٹنی اسپیئراپنے بچوں سے بدسلوکی کے الزام سے دوچار

جنگ نیوز -
لاس اینجلس…سی ایم ڈی…معروف امر یکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرآج کل اپنے دو بیٹوں سے بدسلوکی کے الزام کی زرد میں ہیں۔پاپ اسٹار پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے اپنے ایک بیٹے کو بیلٹ سے مارا اور دونوں کوایسی غذا کھانے کودی جس سے انہیں ہمیشہ سے الرجی رہی ہے اوراس وجہ سے ان کے دونوں بیٹے شدید بیمار ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق برٹنی کے سابق باڈی گارڈ Fernando Floresنے Los Angeles Department of Children and Family Servicesکے تحقیقی حکام کے سامنے اس بات کا انکشاف بھی کیا ہے کہ برٹنی اسپیئر کے ذہنی انتشار کی وجہ ان کے بچوں ان کے رحم کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔Floresکا دعوی ہے کہ وہ برٹنی کے اپنے بچوں پر تشدد کے واقعہ کا چشم دید گواہ ہے۔28سالہ برٹنی نے اس الزام کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے دونوں بیٹوں 4سالہ Sean Prestonاور تین سالہ Jayden Jamesکے ساتھ کبھی بھی برے طریقے سے پیش نہیں آئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.