تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ٹائیگر ٹیمپل؛ چیتوں سمیت کئی خطرناک جانوروں کا پُرسکون مسکن

جنگ نیوز -
بنکاک…سی ایم ڈی…تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک سے دو گھنٹے کے فاصلے پرKanchanaburi صوبے میں The Tiger Templeنامی منفرد اور انوکھا مندر 1994میں تعمیر کیا گیا تھا۔اس مندر میں ناصرف بدھ مت مذہب کے ماننے والے پوجاکرنے کے لیے آتے ہیں بلکہ دنیا کے انتہائی خطرناک ترین چیتوں کا مستقل ڈیرا بھی یہی مندر ہے۔ بدھ مت مذہب کے ماننے والے لاکھوں عقیدت مند ہر سال یہاںآ تے ہیں جنہیں اس مندر کے گوشے گوشے میں مکین خطرناک چیتوں سمیت کئی جانوروں سے قریب سے ملنے کا موقع ملتا ہے جو حیران کُن طور پر انہیں کسی بھی قسم کا نقصان نہیں پہنچاتے ۔مندر کے راہب اور انتظامیہ1999سے مستقل طور پر یہاں چیتوں کی دیکھ بھال کررہی ہے اور یہاں آنے والے عقیدت مند بھی چیتوں سے بلا خوف و خطر ملتے نظر آتے ہیں اس مندر میں ناصرف عقیدت مند ان خطرناک چیتوں سے ہاتھ ملاتے ہیں اور ان کو پیار کرتے ہیں بلکہ یہ مندر مستقل طور پر سیاحوں کی توجہ کا مرکز بھی بنا رہتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.