تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

عطاآباد،کشتی سروس شروع ہونے کے بعد آج سے ہیلی سروس محدود

جنگ نیوز -
ہنزہ…عطاآباد جھیل میں کشتی سروس شروع ہونے کے بعد آج سے ہیلی سروس محدود کردی گئی۔سرکاری ذرائع کے مطابق چار جنوری کے سانحہ عطاآباد سے بالائی ہنزہ گوجال کے متاثرین کے لئے شروع کی گئی ہیلی کاپٹر سروس میں سات ہیلی کاپٹر شامل تھے جو موسم صاف ہونے پر تحصیل گوجال کے مختلف علاقوں ہنزہ اور گلگت کے درمیان متاثرین کو لانے لے جانے کا کام انجام دیتے رہے،تاہم 16 مئی کو سیلاب کے خطرے کے پیش نظر بند کی جانے والی کشتی سروس 29جون کو دوبارہ بحال کردی گئی اور اب ہیلی کاپٹر سروس کو محدود کردیا گیا ہے جس کے تحت اب صرف دو ہیلی کاپٹر امدادی آپریشن میں حصہ لیں گے۔ ان دو ہیلی کاپٹرز میں سے ایک صرف سامان کی نقل و حمل اور دوسرا صرف ایمرجینسی کی صورت میں مسافروں کو لانے لے جانے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے کشتی سروس شروع کرنے کے اعلان کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کے لئے کوئی کشتی فراہم نہیں کی گئی اور تمام تر انحصار نجی کشتیوں پر ہے، تاہم پاک فوج کی کشتیاں کسی ہنگامی صورتحال کے تحت استعمال کی جائیں گی۔ ادھر گلگت اور ہنزہ میں موسم صاف ہے اور گذشتہ روز کے تعطل کے بعد کشتی سروس دوبارہ بحال ہوگئی ہے، جب کہ جھیل میں پانی کا اخراج 16603 اور پانی کی آمد 14820ہو رہی ہے جس کے باعث جھیل کی سطح میں کمی واقع ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.