5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ33بے گناہ کشمیری شہید کر دیے،رپورٹ
جنگ نیوز -
سری نگر…مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ما ہ جون میں چار بچوں سمیت33 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ان شہادتوں کے نتیجے میں دو خواتین بیوہ اور چار بچے یتیم ہوئے ۔ اس عرصے کے دوران بھارتی فوجیوں کی طرف سے پر امن مظاہرین پرفائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے572افراد زخمی ہوئے جن میں سے اکثر شدید زخمی تھے ۔228افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں بیشتر حریت رہنما اور کارکن تھے ۔اس عرصہ کے دوران بھارتی فوجیوں نے آٹھ خواتین کی بے حرمتی کی جبکہ مارٹر گولوں کی شیلنگ سے 16رہائشی مکانات تباہ کر دیے ۔دریں اثنا قابض انتظامیہ کی جانب سے مقبوضہ وادی کے علاقوں سرینگر، سوپور، بارہمولہ، اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف مظاہروں کو روکنے کے لیے کرفیو کا نفاذ تاحال جاری ہے۔