5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ
جنگ نیوز -
لاہور…تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے56فٹ بلند ہوکر1434فٹ ہوگئی جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈلیول سے 127فٹ بلند ہوکر 1167پر پہنچ گئی ۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 2لاکھ 31ہزار 4سو کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 84ہزار 3سو کیوسک ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد55ہزار 7سو کیوسک اور اخراج 32 ہزار کیوسک ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں منگلہ اور تربیلہ میں پانی کی آمد میں مزید اضافے کا امکان ہے جس سے نہ صرف پانی فصلوں کے لئے ذخیرہ کیا جاسکے گا بلکہ بجلی کی پیداوار بھی بڑھ جائے گی۔