5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جنیلا ڈی سوزا بھارت کی ’ایمبسڈر آف دی ایئر‘ قرار
جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…بالی وڈکی شوخ و چنچل اداکارہ، ماڈل اور میزبانجنیلا ڈی سوزا کو بھارت کی ’ایمبسڈر آف دی ائیر‘ قرار دیا گیا ہے۔ گزشتہ سال یہ اعزاز بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو حاصل تھا تاہم فلم ”جانے تو یہ جانے نا“ شہرت حاصل کرنے والی Genelia D Souza نے یہ اعزاز حاصل کرکے انہیں پیچھے چھوڑدیا ہے۔معروف امریکی بزنس ٹی وی چینل کے مطابق D Souza جو اس وقت بالی وڈ کی مقبول اداکارہ ہیں ، کو ایک سال کے دوران سب سے زیادہ9کمپنیوں نے اپنا برانڈ ایمبیسیڈر بنایا ہے۔ Genelia D Souza نے یہ ایوار ڈملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنے لیے اعزاز قرار دیا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ Brand Ambassador Of The Year کا اعزاز حاصل کرنا صارف اور کمپنیوں کے درمیان ایک برج کی علامت ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی مستقبل میں وہ اپنی اس صلاحیت میں مزید نکھار پیدا کریں گی۔