5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ورلڈ کپ فٹ بال میں کل عالمی نمبر ون برازیل ہالینڈ کے مد مقابل
جنگ نیوز -
جوہانسبرگ…ورلڈ کپ فٹبال میں عالمی نمبر ون برازیل کل نمبر چار ٹیم ہالینڈ کے مد مقابل ہو گی۔ پہلے کوارٹرفائنل میں پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپیئن برازیل اور ہالینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ایونٹ میں اب تک دونوں ٹیموں کی کارکردگی شاندار ہے۔ہالینڈ نے اپنے تمام میچ جیتے ہیں جس کی بڑی وجہ اس کامضبوط ڈیفنس ہے۔ٹورنامنٹ میں اب تک اس کے خلاف ایک ہی گول ہوسکا ہے۔ڈچ ٹیم نے گروپ میچز جاپان ،ڈنمارک اورکییمرون کوشکست دی جبکہ راؤنڈ آف سکسٹین میں اس نے سلواکیہ کوزیرکیا۔اب بات برازیلین ٹیم کی جس نے گروپ میچز میں شمالی کوریا، اورآئیوری کوسٹ کوشکست دی اور پرتگال سے میچ برابرکھیلا۔سابق چیمپیئن ٹیم کی فارورڈ لائن کاکھیل کافی جارحانہ ہے،جس سے حریف ٹیم کبھی بھی مشکلات کاشکارہوسکتی ہے۔ورلڈکپ میں دونوں ٹیمیں تین بارآمنے سامنے آئی ہیں جس میں دومرتبہ میدان برازیل نے مارا تو ایک مرتبہ ہالینڈ کامیاب رہا۔