تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہورہا ہے جس میں 45لاکھ ٹن ایل این جی درآمد کرنے کے لیے سمری پیش کی جائے گی، جب کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار اوگرا سے لے کر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریفائنریوں کو دینے کی تجویز زیر غور آئے گی۔ وزیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یکساں رکھنے کا مارجن ختم کرنے کی تجویر پر بھی غور ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.