تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

آج ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

جنگ نیوز -
سنگاپور…امریکا میں تیل کے اسٹاکس میں اضافے اور بے روزگاری کے اعدادوشمار توقعات کے برعکس آنے پر آج ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ٹریڈنگ کے دوران امریکی خام تیل اگست کے سودے 77 سینٹس کمی کے بعد74 ڈالر 86 سینٹس فی بیرل جبکہ لندن برینٹ اگسٹ کے سودے 50 سینٹس کمی کے بعد 74 ڈالر 51سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہوتے دیکھے گئے۔امریکی محکمہ توانائی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 20جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں امریکہ میں تیل کے اسٹاکس میں پانچ لاکھ بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب بے روزگاری کے اعدادوشمار توقعات سے برعکس آنے پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.