تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بی بی شہادت کیس،فریقین کے وکلا کو سماعت پر پیش ہونے کی وارننگ

جنگ نیوز -
روال پنڈی…لاہور ہائی کورٹ کے راول پنڈی بنچ نے بے نظیر بھٹو شہید کے قتل کیس کی ایف آئی آر میں سابق صدر پرویز مشرف سمیت اہم شخصیات کو شامل کرنے کی درخواست پر فریقین کے وکلا کو آئندہ سماعت پر لازمی پیش ہونے کی وارننگ دی ہے ۔ہائی کورٹ بنچ کے جسٹس خواجہ امتیاز نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی نئی ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کی سماعت کی۔ بے نظیر بھٹو کے سابق پروٹوکول آفسیر چوہدری اسلم نے قتل کیس کی ایف آئی آر میں سابق صدر پرویزمشرف، وزیرداخلہ رحمان ملک، وزیرقانون بابر اعوان ، سابق وزیرداخلہ آفتاب شیرپاؤ اور دیگر شخصیات کے نام شامل کرنے کی درخواست دے رکھی ہے۔ درخواست میں فریق بنائے گئے تمام افراد کی طرف سے اب تک وکیل کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کااظہار کیا اور مقدمے کی سماعت 8 جولائی تک ملتوی کردی۔ جج نے ریمارکس میں کہا کہ اگر آئندہ سماعت پر وکلا پیش نہ ہوئے تو مقدمے کی باقاعدہ سماعت شروع کردی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.