5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
عالمی منڈی میں ایل پی جی کی فی ٹن قیمت میں کمی
جنگ نیوز -
کراچی…عالمی منڈی میں ایل پی جی کی فی ٹن قیمت میں 3230 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔ایل پی جی ڈسری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالہادی خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ جون کے دوران ایل پی جی کی فی ٹن قیمت 660 ڈالر سے کم ہوکر 622 ڈالر ہوگئی ہے۔عبدالہادی خان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملکی سطح پر ایل پی جی کی پیداواری قیمت 57 روپے فی کلو ہے لیکن مارکیٹنگ کمپنیوں نے قیمتیں بلند سطح پر رکھی ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹنگ کمپنیاں رواں ماہ سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کریں گی تاکہ اس کمی کا فائدہ براہ راست عوام تک منتقل ہوسکے۔