5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
گراں فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی،شعیب بخاری
جنگ نیوز -
کراچی…سندھ کے صوبائی وزیر برائے بیورو آف سپلائی و پرائسز کنٹرول شیعب بخاری نے کہا ہے کہ زائد قیمت پر دودھ، سبزی اور فروٹس فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔سندھ کے صوبائی وزیر برائے بیورو آف سپلائی و پرائسز کنٹرول شعیب بخاری نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر شہرمیں دورہ کریں اور من مانی قیمتوں پر دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔شعیب بخاری کا کہنا تھا کہ ڈیری فارمرز اپنی مرضی سے اور جھوٹ بول کر دودھ کی قیمتیں بڑھا دیتے ہیں اس لیے اس مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔