تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جعلی ڈگری اسکینڈل سے اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات میں اضافہ

جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ…جعلی ڈگریوں کے اسکینڈل کے باعث اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جو کہ دیار غیر میں ہمہ وقت ہماری شرمندگی کا باعث بن رہاہے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے راہنما طلعت محمود چوہان نے کہا ہے کہ 17ویں ترمیم کے ذریعے عام انتخابات کیلئے,, بی اے ،،کی شرط عائد کرنے والوں نے پارلیمنٹ اور سیاسی جماعتوں اور راہنماؤں کے خلاف جو سازش تیار کی تھی ، نواز شریف نے جعلی ڈگری والوں کو مسترد کرکے ناکام بنا دی ہے دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی چاہئے کہ وہ جعلی ڈگریوں کے ذ ریعے عوامی نمائندگی پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کے ووٹوں سے منتخب ہونے والوں کوفارغ ہونے پر مجبور کردیں ۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے جعلی ڈگریوں والوں کو ازخود مستعفی ہونے کی ہدایت کی اور ایسے عناصر کو پارٹی ٹکٹ نہ دینے کا جو فیصلہ کیا ہے قابل تحسین اقدام ہے ۔ اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ انہوں نے اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے کابینہ سے علیحدگی اختیار کی تھی اور اب ان ہی اصولوں کو مدنظررکھتے ہوئے جعلی ڈگریوں کے نتیجہ میں برسراقیدار آنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ ہوش کے ناخن لیں عدلیہ کے ساتھ تصادم سے گریز کریں اور کرپشن روک کر بیرونی اشاروں پر ناچنے کی بجائے ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے دیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.