5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بھارتی حکمراں جماعت کی سربراہ سونیا گاندھی کی زندگی پر ٹی وی شو
جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…ایسالگ رہا ہے کہ بھارتی ٹیلی ویژن اپنے انداز کو ایک نئی جہت دینا چاہتے ہیں۔ ساس بہو، ریالٹی شو اور سماجی آگاہی جیسے ٹی وی شوزکے بعد اب سیاست کی باری ہے کیونکہ ایک معروف بھارتی ٹی وی چینل نے سیاست پر مبنی ایک نیا شو شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس شو کی کہانی بھارتی حکمراں جماعت کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کی زندگی پر مبنی ہوگی جس میں ان کی پوری زندگی کا احاطہ کیا جائے گا کہ ان کا بچپن سے جوانی تک کے ادوار کیسے گزرے اور کس طرح انہوں نے سیاست کے پر خاردنیا میں قدم رکھا۔ اس شو میں ان کے اس کرادر کو نبھانے کے لیے ٹی وی آرٹسٹShiju Kataria کا انتخاب کیا گیا ہے۔سونیا گاندھی کی زندگی پر بننے والے اس ٹی وی شو کو فلمی انداز میں پیش کیا جائے مگر اس کی کاپی نہیں کی جاسکے گی۔