تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

مشترکہ فوجی و تربیتی مشقوں کیلئے پاک فوج کے کمانڈوز کا دستہ چین روانہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…چین کے ساتھ مشترکہ فوجی و تربیتی مشقوں کے لئے پاک فوج کی اسپیشل فورس کے کمانڈوز کا دستہ راول پنڈی سے روانہ ہوگیا ہے۔ آج شروع ہونے والی ان مشقوں میں انسداد دہشت گردی کے لئے باہمی تجربات سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہفتہ بھر جاری رہنے والی دوستی فوجی مشقیں ’ یو یی تھرڈ ‘ چین کے صوبہ یوہان میں منعقد کی جائیں گی۔ مشقوں میں دونوں ممالک کی افواج کے ایس ایس جی گروپ حصہ لیں گے ۔ اپنی نوعیت کی ان تیسری مشقوں کے عمل میں دہشت گردی کی روک تھام اور دشوار گزار اور پہاڑی مقامات پر کارروائی کی تربیت کی جائے گی، جبکہ دونوں ممالک کی سینئر فوجی قیادت بھی ان مشقوں کے عمل کا جائزہ لے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.