تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ملکی ضروریات،پولیسٹر اسٹیپل فائبر پر درآمدی ڈیوٹی ختم کی جائے،اپٹما

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزاد احمد نے کہا ہے کہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پولیسٹر اسٹیپل فائبر پر درآمدی ڈیوٹی ختم کی جائے۔اپٹما کے چیئرمین شہزاد احمد نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیسٹر فائبر کی پاکستان میں کھپت زائد جب کہ پیداوار کم ہے جسے پورا کرنے کے لیے اسے درآمد کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دیوان سلمان فائبر بند ہونے کی وجہ سے مقامی سطح پر پیداوار میں کمی ہورہی ہے۔شہزاد احمد کا کہنا تھا کہ یارن پر ریگولیٹری ڈیوٹی 26 جولائی کو ختم ہورہی ہے جس کے بعد اس کی برآمد پر رکاوٹیں دور ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواں سیزن ملک بھر میں کاٹن کی پیداوار ایک کروڑ 40 بیلز رہنے کی توقع ہے جبکہ کاٹن کی قیمتوں کا تعین آزادانہ مارکیٹ کے تحت کیا جانا چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.