تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

خیبر پختونخوا میں بیشتر دریاؤں کی صورتحال معمول کے مطابق ہے

جنگ نیوز -
پشاور . . . صوبہ خیبرپختونخوا میں بیشتر دریاؤں کی صورتحال معمول کے مطابق ہے۔ فلڈ سیل کی جانب سے جاری کردہ اطلاعات کے مطابق دریاؤں میں سیلاب کچھ اس طرح سے ہیں۔ دریا سوات میں منڈا کے مقام پر اور خلیلی چارسدہ کے مقام پر باالترتیب معمولی اور نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ اس طرح فلڈ سیل کے مطابق دریائے کابل میں وارسک اور نوشہرہ کے مقامات پر دریاؤں میں سیلاب کی صورتحال معمول کے مطابق ہے۔ جبکہ دریائے جندی میں چارسدہ کے مقام پرنچلے درجے کا سیلاب ہے۔دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ کے مقام پر درمیانے جبکہ دریا جندی میں چارسدہ اور دریائے سندھ میں خیر آباد کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب رکارڈ کیا گیا ہے ۔فلڈ سیل کے مطابق دریائے سوات میں منڈا ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کا اخراج 18ہزار 7سو40 کیوسک ہے جبکہ دریائے سوات خیالی میں چارسدہ روڈ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب رکارڈ کیا گیا ہے، جہاں پانی کا اخراج 22 ہزار 4 سو 22 کیوسک ہے۔ اسی طرح دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ کے مقام پر درمیانی درمیانی سطح کا سیلاب رکارڈ کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.