تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

حکومتی عدم کنٹرول،چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے،مجید

جنگ نیوز -
کراچی . . . حکومت نے چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کرنے کے اقدامات نہ کئے تو قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔یہ بات کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین انیس مجید نے جیو نیوز کو بتائی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹی سی پی کو ہدایت کرے کہ وہ اپنے پاس موجود 3سے چار لاکھ ٹن کے اسٹاک کو مارکیٹ میں لائے جس سے قیمتیں کم اور مستحکم ہونے کے ساتھ شوگر ملرز بھی اتنی تعداد میں چینی مارکیٹ میں فراہم کریں گے جس سے عوام کو کم قیمت پر چینی مل سکے گی۔ چینی کے ٹینڈرز کے حوالے سے انیس مجید کا کہنا تھا کہ ٹی سی پی چھوٹے ہول سیلر و ریٹیلرز کو بھی ٹینڈر دے۔ اس سے مارکیٹ میں چینی کی قیمت مستحکم رہ سکے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.