تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

دریائے سندھ کے سیلابی ریلے سے مظفر گڑھ میں کئی بستیاں زیرآب

جنگ نیوز -
مظفر گڑھ . . . دریائے سندھ کے سیلابی ریلے کی وجہ سے مظفر گڑھ میں کئی بستیاں زیر آب آگئی ہیں۔مظفر گڑھ کے علاقے دائرہ دین پناہ سے لے کر تونسہ شریف تک کی 15 کلومیٹر لمبی پٹی میں 200 سے زائد دیہات ہیں ۔ سیلابی ریلے سے یہ دیہات بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور حکومت نے اب تک کوئی امدادی کارروائیاں شروع نہیں کی ہیں ۔ متاثرہ خاندان اپنی مدد آپ کے تحت بچے کچھے سامان اور جانوروں کے ساتھ محفوظ علاقوں میں منتقل ہورہے ہیں ۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے نہ تو کوئی طبی کیمپ لگایا ہے اور نہ ہی محفوظ مقامات پر ان کی منتقلی کا کوئی بندوبست کیا جارہا ہے ۔ دوسری جانب نشتر گھاٹ پر بنایا جانے والا کشتیوں کا عارضی پل بھی ختم کردیا گیا ہے جس سے کوٹ مٹھن اور چاچڑاں شریف کے درمیان آمد و رفت مکمل طور پر بند ہو گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.