5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
میلکم اسپیڈ نے پی سی بی چیئرمین اعجاز بٹ کو مسخرہ قرار دے دیا
جنگ نیوز -
سڈنی . . . آئی سی سی کے سابق چیف ایگزیکٹیومیلکم اسپیڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیر مین کو مسخرہ قرار دے دیاہے۔ ایک آسٹریلوی اخبارمیں میلکم اسپیڈ نے لکھا ہے کہ پاکستان میں حکومتی دباؤ پر کرکٹ کا سربراہ مقرر ہوتا ہے اور موجودہ چیرمین ایک مسخرہ معلوم ہوتا ہے۔آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی کے سابق چیف ایگزیکٹیو نے ان خیالات کا اظہار جان ہاورڈ کی بطور آئی سی سی نائب صدر نامزدگی مسترد ہونے کے بعد کیا۔انہوں نے کہا کہ اس فعل سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی توہین کی گئی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئی سی سی کے نئے صدر شرد پوار خوش اسلوبی سے اپنا کام انجام دیں گے، مگر وہ بھارتی حکومت میں ایک وزیر ہیں اور آئی سی سی میں پارٹ ٹائم خدمات ہی انجام دے سکیں گے۔ دوسری طرف اکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان ندیم سرور کا کہنا ہے کہ میلکم اسپیڈ کے بیان کا جائزہ لے رہے ہیں اور تفصیلات پڑھ کر ردعمل ظاہر کریں گے۔