5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بلوچستان میں گرد آلود ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں معمولی کمی
جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کچھ علاقوں میں گردآلود ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں معمولی کمی ہوئی تاہم سب سے زیادہ گرمی تربت میں پڑی جہاں درجہ حرارت48.5ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں 37، دالبندین میں 43.6 ژوب میں34.5,،سبی میں 42،بارکھان میں 35،خضدار38.5،قلات میں 32،لسبیلہ میں40، پنجگور میں40.5،پسنی میں 35,جیوانی میں 35 ،گوادرمیں35اورتربت میں48.5ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں میں کوئٹہ سمیت صوبے بھر موسم خشک اورگرم رہے گا۔کوئٹہ میں گرمی کی وجہ سے برف اورمشروبات کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے جبکہ معمولات زندگی متاثرہورہے ہیں۔