5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
متحدہ مجلس عمل کی بحالی پر مستعفی ہونے کا سوچ سکتا ہوں،فضل الرحمٰن
جنگ نیوز -
ملتان . . . جمیعت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ جماعت اسلامی کے مطالبے پر استعفی نہیں دے سکتے البتہ متحدہ مجلس عمل بحال ہوئی تو سوچا جا سکتا ہے۔ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ضمنی انتخابات میں حصہ لے کر اپنی سیاسی وقعت کم کی ہے اور جماعت اسلامی کے انفرادی فیصلے نے متحدہ مجلس عمل کو نقصان پہنچایا ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عدلیہ نہ کسی کی دوست ہوتی ہے نہ دشمن۔ سیاسی بیانات دینے سے ججز کی غیر جانب داری بھی متاثر ہو رہی ہے۔ پارلی منٹ نے دہشت گردی سے متعلق اپنی قرار داد کے ذریعے جو فیصلہ دیا تھا حکومت کی پالیسی اس کے برعکس ہے ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ عقل کی نہیں طاقت کی بنیاد پر لڑی جارہی ہے۔