5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پنجاب،پانی کی قلت کے باعث آم کی برآمدات کے ہدف کا حصول مشکل
جنگ نیوز -
لاہور . . . پنجاب کے بیشتر علاقوں میں پانی کی قلت اور ایران اسمگلنگ کے باعث آم کی برآمدات کا ہدف حاصل کرنا مشکل ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فروٹس ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین وحید احمد نے کہا کہ پنجاب میں جہاں ایک ایکڑ سے 4 سے 5 ٹرک آم حاصل ہوتا تھا اب صرف ایک ٹرک حاصل ہورہا ہے جس کی بڑی وجہ پانی کی قلت اور موسم میں تبدیلی ہے، کیوں کہ مارچ کے مہینے میں ضرورت سے زیادہ گرمی پڑنے سے پیڑوں سے پھول ضائع ہوگیا۔اس کے علاوہ برامدات کا ہدف جو کہ ایک لاکہ 50 ہزار ٹن ہے حاصل کرنا مشکل ہے جس کی ایک اور بڑی وجہ آم کی ایران اسمگلنگ ہے۔